بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ضد نہ کرے، استصواب کی طرف جائے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(میڈیا92نیوزآن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ضد نہ کرے، استصواب کی طرف جائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 7 لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے، ہر 10 کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی مسلط ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ اتنی فوج ہونے کے باجود بھی بھارت کو جرأت نہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کرا سکے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اربوں روپے سیکیورٹی کے نام پر خرچ کرنے کے بعد بھی بھارت کی یہ حالت ہے۔انہوں نے پڑوسی ملک کو مشورہ دیا کہ بھارت ضد نہ کرے، استصواب کی طرف جائے، لوگوں کو فیصلہ کرنے دیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …