ہم صنعتکار دوست ماحول کو پروان چڑھائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ اظہر محمود سے) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ نئی صنعتیں لگانے کے لیے فائل کسی جگہ نہیں رکے گی، ہم صنعتکار دوست ماحول کو پروان چڑھائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاکہ حکومت نے صنعتی سیکٹر کے فروغ کیلئے اسپیشل اکنامک زونز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے صنعتی زونز کے علاوہ پرانی انڈسٹریل اسٹیٹس کو بھی ڈیولپ کیا جائے گا، انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتکاروں کو صنعتیں لگانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں دیں گے۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ حکومت چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلئے انقلابی نوعیت کے ا قدامات کر رہی ہے، صنعتی شعبے کی ترقی کیلئے کسی قسم کی ریڈ ٹیپ ازم کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ صنعتی ترقی کا عمل تیز ہونے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت مضبوط ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …