خاتون اول بشریٰ بی بی کا گلاب دیوی ہسپتال ،فاﺅنٹین ہاﺅس اور دارالشفقت کا دورہ

مریضوں سے ان کے مسائل پوچھے،بے سہارا خواتین اور بچوں سے ملاقات ،سلفیاں بنوائیں
ہر شہری کو صحت کی بنیادی سہولت ویژن ،بے سہاروں سے ملکر سکون ملتا ہے،بشریٰ بی بی
لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی لاہور پہنچ گئیں جہاں انہوں نے سرکاری گلاب دیوی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ،اس موقع پر انہوں نے مریضوں سے ان کے مسائل پوچھے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا ویژن ہے کہ ہر شہری کو صحت کی بنیادی سہولت ملے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اپنی قریبی سہیلی فرح خان کے ساتھ سرکاری ہسپتال پہنچیں ،بعد ازاں بشریٰ بی بی نے فاؤنٹین ہاؤس لاہور کا بھی دورہ کیا، جہاں بشریٰ بی بی نے بے سہارا خواتین اور بچوں سے ملاقات کی،خاتون اول نے فاؤنٹین ہاؤس میں بے سہارا افراد کیلئے مکمل تعاون کااعلان بھی کیا۔خاتون اول بشریٰ بی بی نے کہا کہ مستحق اور بے سہارا افراد سے ملکر دلی سکون ملتا ہے۔ مستحق افراد قوم کا اثاثہ ہیں۔اس موقع پرمستحق اور بے سہارا خواتین نے بشریٰ بی بی کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں تھیں۔اس کے علاوہ ستمبر میں خاتون اول دارالشفقت بھی گئی تھیں۔ بشریٰ بی بی نے دارالشفقت میں یتیم بچوں کے ہمراہ کچھ وقت گزارا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …