بھارت پاکستان میں دہشت گردی کوسپانسرکررہا ہے‘فواد چوہدری

ہمارے امن پیغام کا جواب تک نہیں دیا گیا ‘ مذاکرات آپشن کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ‘مسلط جنگ کا بھر پور جواد دیں گے ‘بھارتی ائیرفورس کی ناکامی نے مودی بیانیے کو نقصان پہنچایا‘بالا کوٹ سے متعلق عالمی میڈیا رپورٹس میں سچائی ظاہرہے‘مظالم کیوجہ سے مقبوضہ وادی میں نئی دہلی کےخلاف نفرت ہے‘بھارت کےساتھ جنگ نہیں چاہتے ،وفاقی وزیر اطلاعات کا روسی ٹی وی کو انٹرویو
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کوسپانسرکررہا ہے‘ ہمارے امن پیغام کا جواب تک نہیں دیا گیا ‘ مذاکرات آپشن کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ‘مسلط جنگ کا بھر پور جواد دیں گے ‘بھارتی ائیرفورس کی ناکامی نے مودی بیانیے کو نقصان پہنچایا‘بالا کوٹ سے متعلق عالمی میڈیا رپورٹس میں سچائی ظاہرہے‘مظالم کیوجہ سے مقبوضہ وادی میں نئی دہلی کےخلاف نفرت ہے‘بھارت کےساتھ جنگ نہیں چاہتے ۔ ہفتہ کو وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے روسی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت ہرچیز کا الزام پاکستان پرڈالنے کی کوشش کرتا ہے،بالا کوٹ سے متعلق عالمی میڈیا کی رپورٹس میں سچائی ظاہرہے، پلواما پربھارتی دانشور، میڈیا بھی کہہ رہا ہے اندرونی کارروائی تھی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی ائیرفورس کی ناکامی نے مودی کے بیانیے کو نقصان پہنچایا، بھارتی فوج، ائیرفورس سے متعلق بیانیے کی کوشش برباد ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حملے میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ہیں، بھارتی مظالم کی وجہ سے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کےخلاف نفرت ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ نریندرمودی نے پلواما واقعہ کو اپنے سیاسی فائدے کیلئے استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کوسپانسرکررہا ہے، بھارت کو مذاکرات اور دہشتگردی کےخلاف شراکت داربننے کی پیشکش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے بھارت سے کہا ہے ایک قدم بڑھاﺅ ہم دو بڑھائیں گے لیکن مودی انتخابات کےلئے جنگ کا ماحول پیدا کرنا چاہتا ہے، پاکستان جنگ بھارت کےساتھ نہیں چاہتا ہے ،پاک بھارت دونوں ہمسایہ ممالک 70 سال میں 3 جنگیں لڑ چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پڑوسی ہونے کے ناطے ہمارے پاس 3 آپشنز ہیں ،پہلا آپشن یہ ہے کہ ہم ایک اور جنگ لڑ سکتے ہیں،دوسرا آپشن ہم ایک دوسرے کو کمزور کرنے کےلئے کام کرتے رہیں ،تیسرا آپشن مذاکرات کریں اور دہشتگردی کےخلاف مل کر جنگ لڑیں ۔فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت کو ہم تیسرے آپشن کی پیش کش کر رہے ہیں اور ہم کیا کر سکتے ہیں لیکن بھارت نے اگر جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے کیونکہ مودی جنگ کا ماحول پیداکر رہا ہے،پاکستان جنگ نہیں چاہتا ہے خطے میں امن کےلئے اقدامات کئے ۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بھارت نے پلوامہ واقعہ پرکوئی شواہد نہیں دیئے،بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کی تو کوئی جواب نہیں ملا ، عمران کی پیشکش کا کوئی جواب تک نہیں دیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کروا رہا ہے بھارت دہشتگردانہ کارروائیوں سے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے،پاک بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے کشمیر کے مسئلے کو مذاکرات سے حل ہونا چاہئے ۔( صداقت جٹ)

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …