وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا بڑا اعلان

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب بھر کے بڑے اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں انفینٹ ڈے کئیر سنٹر قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب اسمبلی میں انفینٹ ڈے کئیر سنٹر کے افتتاح کے موقع پر اعلان کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزرا محمد بشارت راجہ، چوہدری ظہیرالدین، اراکین پنجاب اسمبلی کی کثیر تعداد کے علاوہ یونیسف اور پالیسی اینڈ سٹریٹیجک پلاننگ یونٹ کے افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر صحت کا انفینٹ ڈے کئیر سنٹر کے افتتاح کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوزائیدہ بچوں کی صحت کو محفوظ بنانے کے لئے پنجاب اسمبلی سے جلد نیا ایکٹ منظور کروایا جائے گا- انفینٹ ڈے کئیر سنٹر قائم کرنے کا بنیادی مقصد نوزائیدہ بچوں کی صحت کو محفوظ بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کویقینی بنانا ہے۔ پاکستان میں دوران زچگی خواتین کی اموات کی شرح میں واضح کمی لانی ہو گی۔ ایک صحت مند ماں ہی معاشرے کو صحت مند اور محفوظ نسل دے سکتی ہے- پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ کے علاوہ لواحقین کو بھی ماحول صاف ستھرا رکھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ہسپتالوں کا صاف ستھرا ماحول مریض کے جلد صحت یاب ہونے کا زریعہ بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …