بھارت کا ایک اور طیارہ جہنم وصل

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) پاکستان کے خلاف جنگی جنون رکھنے والے بھارت کا دفاعی سازوسامان ناکارہ ثابت ہونے لگا،بھارتی فضائیہ کاجنگی طیارہ مگ 21تکنیکی خرابی کے باعث گر کرتباہ ہوگیا ہے،بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ لڑاکا طیارہ ریاست راجستھان میں گرکرتباہ ہوا، طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا تھا۔ تجزیاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ساتھ جنگ کا جنون رکھنے والے بھارت کو دفاعی سازوسامان کے ناکارہ ہونے پر دن میں تارے نظر آنا شروع ہوگئے، بہتر ہوا بھارت نے پاکستان کے ساتھ کوئی جنگ کا پنگا لینے کی ہمت نہیں کی، ورنہ انڈین لڑاکا طیارے اڑتے ہی گرنے لگ جاتے۔بتایا گیا ہے کہ بھارت کا جنگی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کرتباہ ہوا ، جبکہ بھارت نے اپنی عوام اورمیڈیا کی تنقید کے خوف سے طیارے کی تباہی کو پرندہ ٹکرانے سے جوڑ دیا، بھارتی وزارت دفاع کے مطابق بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مگ 21 راجستھان میں گر کرتباہ ہوگیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ طیارہ پرندہ ٹکرانے سے گرکرتباہ ہوا ہے۔ طیارے کی تباہی سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب بھارت کی حالیہ جنگی مشقوں کے نتائج کو دیکھا جائے یا پھر پاکستان کے ساتھ جھوٹے سرجیکل اور ایئراسٹرائیک کو دیکھا جائے تو بھارتی فوج اور حکومت اپنی عوام کو پے درپے جھوٹ بول کر بے وقوف بناتی رہی ہے۔جس کی اصل حقیقت وقت کے ساتھ بھارتی عوام پر بھی عیاں ہوتی جا رہی ہے۔ بھارتی قیادت کے ماضی میں مسلسل جھوٹے دعوؤں کے باعث قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ جنگی طیارہ پرندہ ٹکرانے سے نہیں بلکہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کرتباہ ہوا۔تاہم بھارتی فضائیہ کے کنٹرول میں ہے کہ وہ تحقیقات میں طیارے کی تباہی کو پرندہ ٹکرانے سے جوڑتی ہے یا پھرحقیقت اپنی عوام کو بتاتی ہے کہ لڑاکا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث ہی گر کرتباہ ہوا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل پچھلے مہینے فروری میں ایئرشوکی ریہرسل کے دوران بھارت کے دو طیارے گرکرتباہ ہوگئے تھے، جس میں بھارت کا ایک پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا تھا، اسی طرح بھارت کے دو طیارے آپس میں ٹکرانے سے تباہ ہوئے، جس سے بھارتی کی آپریشنل تیاریوں کا پول کھل جاتا ہے کہ بھارتی فضائیہ کس قدر تربیت یافتہ ہے؟ اسی طرح بھارت کے دو طیارے پاکستان نے تباہ کرکے مودی سرکار کے جنگی جنون کو ٹھنڈا کیا، بھارت کا مگ 21 طیارہ پاکستانی پائلٹ نے مارگرایا تھا جب بھارت کے دو طیاروں نے پاکستانی خلائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل اوسی کو عبور کیا تھا، توپاک فضائیہ کے ہونہار اور انتہائی چاک وچوبند پائلٹس نعمان اور حسن نے آنکھ جھپکتے ہی دونوں طیاروں کو مار گرایا تھا۔اسکوارڈرن کمانڈرحسن نے مگ 21 جبکہ ونگ کمانڈر نعمان نے ایس یو30 کو مار گرایا تھا۔ جس پر بھارت کو دنیا بھر میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …