بھارتی وزیراعظم الیکشن جیتنےکے لیے کشیدگی کو بڑھا رہے ہیں، وزیرخارجہ

اسلام آباد(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ اظہر محمود سے) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم الیکشن جیتنےکے لیے کشیدگی کو بڑھا رہے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پاکستان نے ٹھوس اقدامات کیے ہیں جبکہ اقدامات سعودی وزیر کے ساتھ تحریری طور پر شیئر بھی کیے ہیں۔پاکستان کے اقدامات پر سعودی وزیر عادل الجبیر مطمئن نظر آئے اور بروز پیرسعودی وزیر بھارت جائیں گے۔بھارت نے جارحیت کی تو اسے سفارتی سطح پر نقصان ہوگا،بھارتی ڈوزیئر پر پیش رفت جاری ہے۔وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا بھارت پر دباؤ ڈال رہی ہے مگرمودی الیکشن تک کشیدگی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں یہ ان کی سیاسی مجبوری ہے ۔کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کی تھی اور وہ پاکستان کی طرف سے کئے گئے.وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ 2014 کے نیشنل ایکشن پلان میں ہوچکا تھا لیکن اس وقت کی حکومت نے اقدامات نہیں اٹھائےجبکہ اب تحریک انصاف کی حکومت اسے عملی جامہ پہنارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …