ٹوبہ ٹیک سنگھ: زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے 4 افراد جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ عمر خالد سے) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق زہریلا کھانا کھاکر مرنے والوں میں ماں اور تین بیٹیاں شامل ہیں جن کی لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے، دیکھا جائے گا کہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی، اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد ہی موت کی دیگر وجوہات سامنے آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …