وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

وزیر اعظم آج پنجاب کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے ، وزراءکی کارکردگی و نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد رپورٹ پر بریفنگ دی جائے گی ، پنجاب انرولمنٹ پالیسی کا بھی افتتاح کریں گے
لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)وزیر اعظم عمران خان آج (ہفتہ کو ) پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جہاں پر ان کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد رپورٹ پر بریفنگ دی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں پر وہ آج ( ہفتہ کو ) پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور وزراءکو پالیسی بیان بھی دیں گے ۔ اس کے علاوہ عمران خان پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد حوالے سے رپورٹ پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیر اعظم پنجاب میں آج انرولمنٹ پالیسی کا افتتاح بھی کریں گے ۔( جاوید/ اشفاق)

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …