گوادر سے چرس کی اسمگلنگ ناکام ‘4 کروڑ کی 1 ہزار کلو چرس ضبط

برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 4کروڑ 20لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے‘ ترجمان کوسٹ گارڈز
کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن )کوسٹ گارڈز نے گوادر (بلوچستان) کے ساحلی مقام کے قریب چھاپے کے دوران ایک ہزار کلوگرام چرس قبضے میں لے لی۔ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سمندر کے راستے منشیات کی اسمگلنگ کا خدشہ تھا جس کی بنا پرڈی کوسٹ گارڈز کی جانب سے متعلقہ علاقہ کمانڈرز کو سخت احکام جاری کیے گئے اور موبائل پارٹیاں تشکیل دی گئیں۔اسی دوران مشکوک مقامات کی نگرانی کے دوران گوادرکے علاقے نیاآباد میں ایک غیرآبادگھر میں منشیات کی موجودگی کی اطلاع پرکوسٹ گارڈ کی چھاپہ مارٹیم نے ایک ہزارکلو چرس برآمدکرلی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …