آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) خواتین ہر معاشرے کا اہم رکن ہوتی ہیں. ان کے بغیر دنیا آگے نہیں بڑھ سکتی. کسی بھی قوم کی ترقی کے لیے خواتین اہم کردار ادا کرتی ہیں. آج کل خواتین مردوں سے کچھ کم نہیں ہیں وہ مردوں کے شانا باشانا کام کررہی ہیں. باہر کے ملکوں میں تو خواتین کو بہت آزادی حاصل ہے، وہ اپنی مرضی سے کوئی بھی کام کرسکتی ہیں. لیکن اب ہمارے ملک میں بھی خواتین کو کافی آزادی حاصل ہوگئی ہے وہ سکولوں، آفسیوں ، اداکاری، اور زندگی کے ہر شعبے میں بڑھ چڑھ کر اپنی ذمہ داریاں ادا کررہی ہیں. ایک تحقیق سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ خواتین مردوں سے زیادہ کام کرتی ہیں. آج خواتین کا عالمی دن ہے جس میں خواتین کی اہمیت اور انکی بڑھتی ہوئی ذمہ داری سے خاندان میں انکے کردار کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ ملک کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور معاشرے میں انکے کے کردار کو تسلیم نہیں کیا جاتا۔ تعلیم کے میدان میں خواتین کو سہولیات کم دی جاتی ہیں۔ تعلیمی معیار کم تر ستا پر ہے۔ گھر میں ان کو کم تر درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے۔ دفتروں میں ان کو کم تنخواہیں دی جاتی ہیں۔ ان کے ساتھ نارواسلوک برتا جاتا ہے۔ مختلف ادارے ان کو تحفظ دینے میں ناکام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …