’خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہم مادرِملت محترمہ فاطمہ جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وزیراعظم

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ عمر خالد سے) آج پوری دنیا میں خواتین کا عالمی دن منایاجارہا ہے اور اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے بھی پیغام جاری کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ ’خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہم مادرِملت محترمہ فاطمہ جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہر لمحےبانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا ثابت قدمی سے ساتھ دیا‘۔انہوں نے کہا کہ مادرِملت نے پاکستان کے قیام اور ترقی کے لیے جدوجہد میں ایک اہم کردار ادا کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم خواتین کی بہتری اور تحفظ کے لیے ایسا ماحول مہیا کریں گے جہاں وہ اپنی اور ملک کی ترقی کے لیےبھرپور کردار ادا کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …