مختاراں مائی کیس میں نظر ثانی اپیل کی8سال بعد سماعت،ملزمان کو وکیل کرنے کیلئے دو ہفتے کی مہلت

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) سپریم کورٹ نے 8 سال بعد مختاراں مائی کیس میں نظرثانی اپیل کی سماعت کرتے ہوئے ملزمان کی استدعا پر انھیں وکیل کر نے کے لئے دو ہفتے کی مہلت دیدی اور مزید سماعت 27 مارچ تک ملتوی کر دی۔قبل ازیں عدالت نے 2011 میں تمام ملزمان کو شواہد نہ ہونے پر بری کر دیاتھا جس کے خلاف مختاراں مائی نے نظرثانی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نظرثانی درخواست کی سماعت کی تو ملزمان ا? دتہ، فیاض اور دیگر پیش ہوئے اور وکیل کر نے کی مہلت ما نگی۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا آئندہ سماعت پر اپنے وکیل ساتھ لے کر آئیں۔واضح رہے ضلع مظفر گڑھ میں پنچایت کے فیصلے پر 22 جون 2002 کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی مختاراں مائی کیس میں نامزد ملزمان کو سپریم کورٹ نے 20 اپریل 2011 کو بری کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …