بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملا قات

پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال، پاکستان ، بھارت کے ساتھ براہ راست بات چیت کا خواہاں ہے ،وزیر خارجہ
اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا ہے ، شاہ محمود قریشی نے سہیل محمود کے ذریعے بھارت کو خطے میں امن وامان کی پالیسی پر پاکستان کے موقف پر واضع پیغام دیا ہے ، انہوںنے کہا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی اور موجودہ صورتحال میں بہتری کا خواہاں ہے، پاکستان ، بھارت کے ساتھ براہ راست بات چیت کا خواہاں ہے،تاکہ جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن قائم ہوسکے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خوشگوار تعلقات سے ہی خطے میں امن واستحکام پید اہوسکے گا۔ سہیل خان ، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات کے بعد بھارت کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ شمیم محمود

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …