جرمنی میں موجود PIA کا طیارہ 19 کروڑ 46 لاکھ میں فروخت

رقم پاکستان میں طیارے کیلیے دی گئی بولی سے کئی گنا زائد ہے‘ ترجمان پی آئی اے
کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن)کئی ماہ سے جرمنی کے لزپک ائیر پورٹ پر موجود پی آئی اے کا متنازع بن جانے والا ایئربس 310 ساختہ طیارہ 19کروڑ 46لاکھ روپے میں فروخت کردیاگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جرمنی کے ائیر پورٹ لزپک پر موجود ائیر بس 310ساختہ طیارے کی فروخت 2مختلف حصوں میں کی گئی،طیارے میں نصب دونوں انجن اوردیگر سامان پرکشش آفردینے والی کمپنی جبکہ طیارے کا ہل (ڈھانچہ) ائر پورٹ چارجز کی مد میں لزپک ائیر پورٹ پر قائم میوزیم کو فروخت کیا گیاجس کی قیمت پاکستانی کرنسی میں 19کروڑ46لاکھ کے لگ بھگ ہے۔واضح رہے کہ کئی ماہ سے ائیر پورٹ کی حدود میں کھڑے طیارے پر پارکنگ چارجز کی مد میں 2لاکھ یورو سے زائد رقم طلب کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …