ہچیسن پورٹس پاکستان نے 3 ریموٹ کنٹرول کرینیں حاصل کر لیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں پہلا ملک ہوگا جس کے پاس سیمی آٹو میٹڈ اور کیبن لیس کرینیں نصب ہوں گی
کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن)ہچیسن پورٹس پاکستان نے کراچی میں 3 نئی ریموٹ کنٹرول کرینیں حاصل کرلی ہیں۔ہچیسن پورٹس پاکستان نے کراچی میں 3 نئی ریموٹ کنٹرول کرینیں (QCs) حاصل کرلی ہیں جس کے بعد ٹرمینل کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، اس تاریخی پیش رفت کی تکمیل کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا میں پہلا ملک بن جائےگا ،جس کے پاس سیمی آٹو میٹڈ اور کیبن لیس کرینیں نصب ہوں گی۔یہ پاکستان کی پہلی اور گہرے پانی کی واحد پورٹ ہے جسے چین کی شنگھائی ڑنھوا پورٹ مشینری کمپنی سے معاہدے سکے تحت ان جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرینوں کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی ہے۔اس معاہدے کے تحت 8 عدد کیبن کے بغیر نئی ریموٹ کنٹرول کرینوں کی خریداری کےساتھ ٹرمینل کی جانب سے 24عدد ریموٹ کنٹرول ربر ٹائر گینٹری کرینیں بھی حاصل کی جائیں گی، یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی کرینیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …