بے حسی کا مظاہرہ مت کریں، لاپتہ شہری بازیاب کرائے جائیں،جسٹس نعمت اللہ
کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کرتے ہوئے سربراہ جے آئی ٹیز، صوبائی ٹاسک فورس اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کو طلب کرلیا جب کہ عدالت نے پولیس، رینجرز، محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے 70 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔اس موقع پر بیٹے کی عدم بازیابی پر کمرہ عدالت میں خاتون رو پڑی جس پر جسٹس نعمت اللہ پھپلھوٹو نے کہا کہ بدقسمتی سے پولیس لاپتہ افراد کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے، اہلخانہ عدالتوں میں رو رہے ہیں اور پولیس افسران کو ان پر ترس بھی نہیں آتا۔فاضل جج نے کہا کہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر تفتیشی افسر آفتاب عالم کو جیل بھیجنا چاہیے، حکم دیا تھا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے معاونت حاصل کی جائے۔عدالت نے استفسار کیا شائع کیے جانے والے اشتہارات کہاں ہیں جس پر تفتیشی افسر آفتاب عالم نے عدالت کو بتایا کہ اشتہارات شائع کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔ جسٹس نعمت اللہ نے ریمارکس دیے ‘بے حسی کا مظاہرہ مت کریں، لاپتہ شہری بازیاب کرائے جائیں، عدالت پی ٹی ایف اور دیگر اداروں کے خلاف بھی حکم نامہ جاری کرسکتی ہے’۔عدالت نے اداروں سے لاپتا شہریوں کی ٹریول ہسٹری اور حراستی مراکز کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے پولیس، رینجرز، محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news media92tv MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November pakistan tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …