ٹنڈو جام: ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی نمازہ جنازہ اور تدفین رات گئے قبرستان میں کردی گئی

ٹنڈو جام(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ عمر خالد سے) ٹنڈو جام کے گائوں شاہنواز جونیجو میں پراسرار طور پر ہلاک ہونے والے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی نمازہ جنازہ کے بعد رات گئے عثمان شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا تمام افراد کی لاشیں ایک گھر سے ملی تھیں۔حیدرآباد کے نواحی علاقے ٹنڈوجام میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی لاشیں ملی تھیں جن میں گھر کا سربراہ اسکول ٹیچر اشرف جونیجو اہلیہ مسمات شمشاد بچے علیزہ ،لارییبہ،فائزہ ،نشاء اور بیٹا جواد شامل ہیں ۔لاشوں کا پوسٹمارٹم لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد میں کیا گیا اور ان میتوں کو رات گئے ٹنڈوجام لایا گیا نماز جنازہ راھوکی کے مدرسہ ریاض العلوم میں ادا کی گئی جس میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز شیخ کا کہنا تھا کہ 7 افراد کی اموات زہر خورانی یا دم گھٹنے سے ہوئی ہے ، تاہم انہوں نے اس تاثر کو سختی سے مسترد کردیا کہ ان افراد کو قتل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …