پاک فضائیہ اور سول آرمڈ فورسز کیلیے 8 ارب روپے کا ضمنی بجٹ منظور

بجٹ کا نصف پاک فضائیہ اور باقی نصف پاکستان رینجرز، اور سول آرمڈ فورسز اور پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کےلئے استعمال ہوگا
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)بھارت کےساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں پاکستان ایئرفورس اور سویلین آرمڈ فورسز کی ضروریات کے لیے حکومت نے 8 ارب روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری دےدی۔وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاک فضائیہ اور سول آرمڈ فورسز کے لیے اضافی بجٹ کی منظوری دےدی۔بجٹ کا نصف پاک فضائیہ کو دیا جائےگا جبکہ باقی نصف پاکستان رینجرز، اور سول آرمڈ فورسز اور پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کی مارکیٹنگ کے لیے بینکوں کو ادائیگی کے لیے استعمال ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …