کرتار پور راہداری معاہدہ: پاکستانی وفد 14مارچ کو بھارت اور بھارتی وفد 28مارچ کو پاکستان آئے گا

اسلام آباد(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ اظہر محمود سے) کرتار پور راہداری معاہدے کے مسودے پربات چیت کےلیے پاکستانی وفد 14مارچ کو بھارت اور بھارتی وفد 28مارچ کو پاکستان آئے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کرتار پور راہداری معاہدے کے مسودے پر بات چیت کےلیے پاکستانی وفد 14مارچ کو نئی دلی جائے گا جبکہ پاکستانی وفد کے دورے کے جواب میں بھارتی وفد 28مارچ کو پاکستان آئے گا۔پاکستان ملٹری آپریشن ڈائریکٹریٹ لیول بھی ہفتہ واررابطہ جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔ منگل کوبھارت کے قائم مقام ہائی کمشنر کو دفترخارجہ مدعو کیا گیا ہے۔دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی جنوبی ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر سے ملاقات میں بتایا کہ نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود اسلام آباد میں مشاورت کے بعد دہلی کےلیے روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …