لاہور سے سمجھوتہ ایکسپریس بھارت کے لیے روانہ

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ عمر خالد سے) سمجھوتہ ایکسپریس لاہور سے بھارت کے لیے روانہ ہوگئی۔لاہور سے سمجھوتہ ایکسپریس بھارت کے لیے روانہ ہوگئی ہے، جس میں 195 مسافر روانہ ہوئے ہیں۔سمجھوتہ ایکسپریس جمعرات کو نہیں جا سکی تھی۔شیڈول کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس پیر اور جمعرات کے روز پاکستان سے بھارت کے لیے روانہ ہوتی ہے۔واضح رہے کہ جمعرات کو ایڈیشنل جنرل منیجر ریلوے زبیر شفیع نے سمجھوتہ ایکسپریس کو پاک بھارت کشیدگی کے باعث معطل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …