پرنکاچوپڑاسے خیر سگالی سفیر کا عہدہ واپس لینے کا مطالبہ

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے بھارتی اداکارہ پرنکاچوپڑاسے خیر سگالی سفیر کا عہدہ واپس لینے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔بھارتی اداکارہ پرنکاچوپڑا اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف کی گڈول ایمبیسیڈر ہیں ۔ان کی ذمہ داری انسان دوستی اور غیر جانبداری کا پیغام پوری دنیا تک پہنچانا ہے ۔لیکن اداکارہ نے بھارتی فضائیہ کے حملے کی کھل کر حمایت کی ۔لہذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ بھارتی اداکارہ پرنکا چوپڑا سے یونیسف کی خیر سگالی سفیر کا عہدہ واپس لیا جائے ۔انسانوں میں نفرت پھیلانے والوں کو ایسا عہدہ دینا انسانیت کی توہین ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …