بھارت کو اوآئی سی پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیرخارجہ

بھارتی وزیرخارجہ کو او آئی سی اجلاس میں مدعو کیا گیا تو پاکستان شرکت نہیں کرے گا،نریندرمودی بھارت میں پوزیشن کمزورہونے کے ڈرسے کترارہے ہیں،
شاہ محمود قریشی کا امریکی ٹی وی کوانٹرویو
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کو او آئی سی پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور بھارتی وزیرخارجہ کو او آئی سی اجلاس میں مدعو کیا گیا تو پاکستان شرکت نہیں کرے گا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ باہمی خودکشی ہوگی، بھارت نے نہ صرف پاکستان کی فضائی حدود کے خلاف ورزی کرکے بم گرائے، بلکہ دراندازی سے یواین چارٹراورعالمی قوانین کے خلاف ورزی بھی کی، جب بھارت نے پاکستان پرحملہ کیا توصورتحال کافی سنجیدہ تھی، تاہم بھارتی پائلٹ کورہا کرنے سے کشیدگی میں کمی آئے گی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نہ صورتحال بگاڑنا چاہتا ہے نہ جنگی کیفیت پیدا کرنا، ہم نے بھارت کوامن کیلیے متوازن پیش کش کی ہے، وزیراعظم نے پلوامہ واقعے کی تحقیقات کیلیے بھی تعاون کی پیش کش کی، افغانستان میں 17 سالہ جنگ کاخاتمہ اورامن چاہتے ہیں، پاکستانی سرزمین کسی کے خلاف دہشتگردی کیلیےاستعمال نہیں کرنے دیں گے، بھارت شواہد دے مل کر مسئلے کا حل نکالیں گے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نریندرمودی بھارت میں پوزیشن کمزورہونے کے ڈرسے کترارہے ہیں، پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت کافی عرصے بعد ایک پیج پرہے، پومپیواورزلمے خلیل زاد نے کہا پاکستان افغان امن عمل میں مثبت کرداراداکررہا ہے جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کواوآئی سی پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اوآئی سی میں بھارتی وزیرخارجہ ہوئی تونہیں جائیں گے، بھارت جب اورجہاں کہے پاکستان مذاکرات کے لیے تیارہے جب کہ روس نے بھی پاک بھارت مذاکرات کیلیے ثالثی اورمیزبانی کی پیش کش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …