آئیں کشیدگی کو کم کرنے کیلئے مل کر آگے بڑھیں: فواد چودھری

پاک بھارت تصادم پہلے خطے اور بعد میں دنیا کو غیر مستحکم کر سکتا ہے، ٹویٹر پیغام
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ دنیا کو سمجھنا چاہیے کہ پاک بھارت تصادم پہلے خطے اور بعد میں دنیا کو غیر مستحکم کر سکتا ہے، آئیں کشیدگی کو کم کرنے کیلئے مل کر آگے بڑھیں۔وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاک
بھارت کشیدگی دنیا بھر پر اثرانداز ہوسکتی ہے، پاک بھارت جنگ کی صورت میں دنیا مزید حصوں میں تقسیم ہوگی، دنیا مزید حصوں میں تقسیم ہوتی ہے تو شدت پسندی پروان چڑھے گی۔ انہوں نے کہا پاک بھارت جنگ کی صورت میں خطے اور دنیا کی ہار ہوگی، دنیا سے کہتے ہیں آئیں مل بیٹھ کر کشیدگی کا خاتمہ کریں۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں بھارت کو دوبارہ مذاکرات کی پیشکش کی اور کہا بھارت کو یہ بتا دیا کہ ہمارے پاس پوری صلاحیت موجود ہے، پلوامہ کے بعد بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت کو آفر کی اگر شواہد فراہم کرے تو ہم تعاون کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …