نامعلوم افراد کی پشاور ہائیکورٹ کے جج کی گاڑی پر فائرنگ

پشاور(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ اظہر محمود سے) پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ایوب اور اُن کا ڈرائیور زخمی ہو گئے جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے گاڑی پرپستول اور کلاشنکوف سے فائرنگ کی ۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کا کہنا ہے کہ جسٹس ایوب کے بازو پر گولی لگی ،ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ پولیس کو حملہ آوروں کی جلد گرفتاری کا کہا ہے، جلد تفتیش کر کے آگاہ کیا جائے۔خیبر پختونخوا بارکونسل نے صوبے بھر میں ہڑتال کااعلان کردیا۔ وکیل عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …