پاکستان نے دن کی روشنی میں کارروائی کی، ڈاکٹر فیصل

ہمیں مجبور کیا تو ہر صورتحال کیلئے تیار ہیں، چاہتے ہیں بھارت امن کو موقع دے، بھارت بالغ جمہوریت کی طرح مسائل حل کرے، ترجمان دفتر خارجہ کا بیان
اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے واضح وارننگ کے ساتھ دن کی روشنی میں کارروائی کی ہے اور پاکستان کو مجبور کیا گیا تو ہر صورتحال کیلئے تیار ہیں، چاہتے ہیں کہ بھارت امن کو موقع دے، بھارت بالغ جمہوریت کی طرح مسائل حل کرے۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پاک فضائیہ کی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاک فضائیہ نیپاکستانی حدود میں رہتے ہوئے ایل او سی کے پار کارروائی کی، پاک فضائیہ کا یہ اقدام بھارت کے جاری جنگی جنون کے جواب میں نہیں تھا، کارروائی کا مطلب اپنے دفاع کا حق ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، پاک فضائیہ کی کارروائی میں انسانی جانوں کے تحفظ کا خیال رکھا گیا، کارروائی کا مقصد دفاع کے حق کی صلاحیت اور عزم کا اظہار تھا، پاکستان صورتحال کو بگاڑنا نہیں چاہتا، اگر پاکستان کو مجبور کیا گیا تو پاکستان ہر صورتحال کیلئے تیار ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ہم دفاع کا نہ صرف حق رکھتے ہیں بلکہ بھرپور جوابی صلاحیت بھی رکھتے ہیں، کارروائی کا واحد مقصد ہمارے اس حق کا مظاہرہ تھا جو اپنے دفاع کیلئے حاصل ہے، ہمارا کشیدگی میں اضافے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم کچھ کیا گیا تو ہم تیار ہیں۔ترجمان نے کہاکہ اس ہی لیے ہم نے واضح وارننگ کے ساتھ دن کی روشنی میں کارروائی کی، ہم اس راستے پر نہیں چلنا چاہتے اور چاہتے ہیں کہ بھارت امن کو موقع دے، بھارت بالغ جمہوریت کی طرح مسائل حل کرے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …