پاکستان کے 6، بھارت کے 5 ائرپورٹس پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا

سرینگر ائرپورٹ بھی بند،پاکستان ریلوے میں بھی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا
گوانگزو سے آنے والی پرواز کو واپس بھجوادیا گیا ‘ پروازیں تا حکم ثانی روکی گئیں ہیں
منیجر لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ
اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن) پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان اور بھارت نے اپنے مختلف ائر پورٹس پر فضائی آپریشن معطل کر دیا۔پاکستان نے مختلف شہروں میں فضائی آپریشن بند کر دیا جب کہ پاکستان ریلوے میں بھی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، پشاور اور ملتان میں فضائی آپریشن بند کر دیا گیا ہے اور اندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازیں روک دی ہیں۔ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان ریلوے نے بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی۔ ریلوے حکام نے بھی ملک بھر میں ریلوے پولیس سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔بھارت نے بھی اپنے پانچ ائرپورٹس پر فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے جب کہ سرینگر ائرپورٹ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔پاک بھارت کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں میں فضائی آپریشن بند کیا گیا ہے جب کہ پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے۔لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے منیجر کے مطابق چین کے گوانگزو ایئرپورٹ سے آنے والی پرواز کو واپس بھجوادیا گیا ہے جبکہ اندرون و بیرون ممالک جانے اور آنے والی پروازیں تا حکم ثانی روک دی گئیں ہیں۔ایل او سی پر کشیدگی کے بعد نیو اسلام آباد ایئرپورٹ، پشاور، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ کے ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے سرحدوں کی دونوں جانب جنگی طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔گزشتہ روز بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی اور پاکستانی طیاروں کی آمد کے بعد اپنا پے لوڈ گرا کر فرار ہو گئے تھے۔بھارت کی جانب سے ایک بار پھر فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان نے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔ جس میں دو پائلٹ بھی ہلاک ہوئے اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے ایل او سی پر جوابی کارروائی کی جو پاکستانی حدود میں رہتے ہوئے کی گئی۔ پاکستان نے بھارت کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورازی کی جس پر پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں دشمن کے دو طیارے مار گرائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …