پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے ، ویڈیو منظر عام پر آ گئی

ویڈیو میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں گرنے والے طیارے کا ملبہ اور پائلٹس کی لاشیں نظر آئیں
اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن)پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے ، ویڈیو منظر عام پر آ گئی،ویڈیو میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں گرنے والے طیارے کا ملبہ اور پائلٹس کی لاشیں نظر آئیں، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کو پہلا سرپرائز مل گیا جس کے تحت پاکستان نے بھارت کے دو لڑاکا طیاروں کو تباہ کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے تباہ کیے جانے والا ایک بھارتی لڑاکا طیارہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں گرا جس میں سوار دونوں پائلٹس ہلاک ہو گئے۔ جبکہ ایک بھارتی لڑاکا طیارے کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا۔جس میں سوار دونوں پائلٹس محفوظ رہے اور بچنے میں کامیاب ہو گئے۔ پاکستان نے اس طیارے کے ایک پائلٹ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرے پائلٹ کے قریبی علاقہ میں چھپنے کی اطلاعات ہیں جس کی تلاش جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر پاکستان کی جانب سے مار گرائے جانے والے بھارتی طیارے کی ویڈیوز بھی وائرل ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …