بھارتی جارحیت کا پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں جواب دیکر دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)پاکستان نے بھارتی جارحیت کا رات کے اندھیرے میں نہیں دن کی روشنی میں جواب دیکر دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی رات کے اندھیرے میں کی گئی اور بے بنیاد دعوے بھی کئے گئے کہ بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان کیا گیا،تاہم اس کی کسی بھی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی اوربھارت کے یہ دعوے دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا باعث بنے۔تاہم پاکستان کی جانب سے بھارت کو یہ انتباہ کیا گیا تھا کہ وہ اس کا بھرپور جواب دے گا،جس کا عملی مظاہرہ 27فروری کو دن کے اجالے میں کیا گیا،جب بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی تو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پلک جھپکتے ہی ان کو دپوچ لیا اور بھارتی فضائیہ کے دو طیاروں کو مار گرایا،ان میں سے ایک طیارہ مقبوضہ کشمیر میں جبکہ دوسرا پاکستانی علاقے میں گرا اور اسکے پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔(ولی)

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …