کراچی: میڈیکل کی طالبہ نمرہ پولیس کی گولی سے جاں بحق ہوئی

کراچی(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ اظہر محمود سے) نارتھ کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آنے والی میڈیکل کی طالبہ نمرہ پولیس کی گولی سے جاں بحق ہوئی۔انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار 4 کلو میٹر سے ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے آئے جس کے بعد مقابلہ ہوا۔ذرائع کے مطابق آج ایڈیشنل آئی جی اس بارے میں میڈیا کو آگاہ کریں گے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آ کرمیڈیکل کی طالبہ نمرہ جاں بحق ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …