ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اورگولاباری، خاتون سمیت چھ افراد شہید

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ عمر خالد سے) کنٹرول لائن پر نکیال سیکٹر اور کھوئی رٹہ میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اورگولاباری سے خاتون سمیت چھ افراد شہید ہوگئے۔لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے رات بھر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سسلسلہ جاری رہاجس میں بھارتی فوج نے ہلکے اور بھاری ہتھیار استعمال کیے ۔مقامی ذرائع کے مطابق نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5شہری شہید ہوگئے،جن میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شامل ہیں ۔عباس پور میں بھارتی فوج کی فائرنگ سےایک شہری شدیدزخمی ہواہے ،کھوئی رتہ میں بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون شہیدہوگئی،چکوٹھی کنٹرول لائن پربھی فائرنگ اورگولہ باری کاسلسلہ رات بھر جاری رہا ۔ایل اوسی پرکشیدہ حالات کےباعث جہلم ویلی میں تمام تعلیمی ادارےجبکہ ایل او سی سےملحقہ کوٹلی کےتمام علاقوں کے تعلیمی ادارےبھی بندکردیئےگئےہیں ۔کھوئی رٹہ، چڑھوئی،گوئی اورنکیال میں ایل او سی کے دو ہزار سے زائد مکین محفوظ مقام پرمنتقل ہوناشروع ہوگئےہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …