عمرکوٹ: 12 سالہ لڑکی سے زیادتی، ملزمان اب بھی آزاد

عمرکوٹ (میڈیا92نیوز آن لائن)عمرکوٹ کے گاؤں میں مقامی وڈیرے کی تین ساتھیوں کے ساتھ 12سالہ لڑکی سے زیادتی کے ملزمان تین ہفتے بعد بھی آزاد ہیں، انصاف کے لیے کولہی برادری سڑکوں پر نکل آئی ہے۔پاکستان کے شہر عمر کوٹ کے گاوں جانھیرو میں پیش آنے والے واقعہ کے خلاف کولہی برادری سراپا احتجاج ہے۔ پولیس کے مطابق 12سالہ ’آسو کولہی‘ ماں کے ساتھ زمینوں پر کام کرکے گھر واپس آرہی تھی کہ مقامی وڈیرے نے دیگر دو ملزمان کے ساتھ اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔عمرکوٹ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تینوں افراد کے خلاف مقدمہ تو درج کرلیا لیکن ملزمان تین ہفتے بعد بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔ انصاف کے لیے کولہی برادری سڑکوں پر نکل آئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ آسو بائی سے انصاف ہو اور انصاف ملے۔ ہماری جدوجہد جاری رہے گی جب تک آسو کو انصاف نہیں ملے گا۔ذرائع کے مطابق بااثرملزمان آزاد اور نا صرف دیدہ دلیری سے گھوم رہے ہیں بلکہ ان کی جانب سے غریب و مجبور گھرانے کو مقدمہ واپس لینے کے لیے خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ غریب ہاری خاندان انصاف کے بجائے اب اپنے تحفظ کی فکر میں پڑگیا ہے۔متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ 30گھنٹے بعد لڑکی کا میڈیکل ہوا ہے، لڑکی کی عمر 12سال بتائی جارہی ہے۔دوسری جانب انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں بااثر افراد کے ہاتھوں زمینوں پر کام کرنے والی ہاری لڑکیوں سے زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافے کی بڑی وجہ ملزمان کی خلاف بروقت اور بھرپور کاروائی نہ ہونا بھی ہے.

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …