کوئٹہ،کچہری کے قریب گاڑی پر فائرنگ،خاتون سمیت2 افراد جاں بحق

کوئٹہ (میڈیا92نیوز آن لائن)کوئٹہ میں کچہری کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 2ا فراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں کچہری کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہو گئے۔ کار پر فائرنگ سے جاں بحق افراد میں خاتون بھی شامل ہے،فائرنگ کے بعد ضلع کچہری اورآس پاس کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ملزم گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا ٹریفک پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا،ملزم اور برآمداسلحہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ضلع کچہری کے قریب کار پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی ہیں.

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …