لاہور: میٹرو بسوں میں تصادم سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) میٹرو بسوں میں تصادم سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کردی گئی، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر کے وزیراعلیٰ کو پیش کر دی ہے۔ شاہدرہ جانے والی ایم 60 میٹرو بس لین سے ہٹ کر چل رہی تھی۔ حادثہ یوحنا آباد اور دلو خورد میٹرو سٹیشن کے درمیان پیش آیا۔ واضح رہے یہ خوفناک حادثہ کل پیش آیا تھا۔ جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی تھی،اور 15 افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں سے 10 افراد کی حالت تشویش ناک ہے.

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …