پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کے ہوش ٹھکانے لگا دیئے، بھارتی طیارے دم دبا کر واپس بھاگ گئے

اسلام آباد(میڈیا92نیوزآن لائن) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی ایئر فورس نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے طیاروں کی فوری اور بروقت پروازوں کے باعث بھارتی طیارے واپس جانے پر مجبور ہوگئے۔


ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور طیارے آزاد جموں و کشمیر میں تین سے چار میل تک داخل ہوئے۔


بھارتی طیاروں کو پاک فضائیہ کے بروقت اور موثر جواب کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ بدحواس بھارتی طیارے اپنا پے لوڈ بالاکوٹ کے قریب گرا کر بھاگ کھڑے ہوئے جبکہ واقعہ میں کوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا۔
https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1100251560985145346

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …