وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ اظہر محمود سے) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔بھارتی ایئر فورس نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور بالاکوٹ میں ‘پے لوڈ گرانے کے واقعے کے بعد دفترخارجہ میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ میں ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں سابق خارجہ سیکرٹریز اور سینیئر سفارت کار شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ میں اجلاس موجودہ صورتحال پر مشاورت کےلیے طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی ایئر فورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول سے پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش کی گئی جس کے بعد پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور بھارتی طیارے اپنے نصب ہتھیار بالاکوٹ کے قریب گرا کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …