لاہور میں افسوس ناک واقعہ، گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی جاں بحق

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ عمر خالد سے) لاہورکے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں ایک گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن نظام بلاک میں واقع ایک گھر میں گیس ہیٹر سے کمرے میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کمرے میں سوئے ہوئےمیاں بیوی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا اور دوران آپریشن دونوں کی جھلسی ہوئی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا۔جاں بحق ہونے والوں میں 37 سالہ منظور اور 32 سالہ نازیہ شامل ہیں۔حادثہ کے وقت منظور کے 5بچے جن میں چار بیٹیاں اور ایک بیٹا دوسرے کمرے میں سوئے ہوئے تھے جس کے باعث وہ بچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …