لاہور: میٹرو بسوں کی ٹکر میں 10 مسافر زخمی، 2 خواتین کی حالت تشویشناک

واقعے کے بعد میٹرو بس سروس معطل کردی گئی
لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)گجومتہ کے قریب 2 میٹرو بسوں کی ٹکر کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے جس کے بعد بس سروس معطل کردی گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گجومتہ کے قریب میٹرو بسوں کی آپس میں ٹکر کے باعث زخمی ہونے والے مسافروں کو مقامی اسپتال
منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔حادثے کی جگہ ریسکیو کی 10 گاڑیاں اور 40 اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جب کہ واقعے کے بعد میٹرو بس سروس معطل کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …