کراچی سے جانے والی قراقرم ایکسپریس کا انجن اور کئی بوگیاں خان پور کے قریب پٹری سے اتر گئیں

کراچی(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ اظہر محمود سے) کراچی سے جانے والی قراقرم ایکسپریس کا انجن اور کئی بوگیاں خان پور کے قریب پٹری سے اتر گئیں، ٹرین ڈرائیور نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین کو بر وقت روک لیا اور ٹرین خوفناک حادثے سے محفوظ رہی۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ جس جگہ یہ حادثہ پیش آیا ہے وہاں ٹرین کی اسپیڈ انتہائی کم تھی جس کی وجہ سے کوئی سانحہ رونما نہیں ہوا نیز ٹریک سے انجن اور بوگیاں کے اترتے ہی ڈرائیور نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت بریک لگا لیئے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس واقعے کی وجہ سے ریلوے ٹریفک کو نہیں روکا گیا ہے نیز آدھے گھنٹے میں ٹرین کو دوسرا انجن لگا کر واپس پچھلے قریبی اسٹیشن ساجھا لے جایا جائے گا جس کے بعد ٹرین معمول کے مطابق کچھ تاخیر سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …