گجرات: گھریلو جھگڑے کے بعد شوہر نے بیوی اور 3بچوں کو قتل کردیا

گجرات(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ اظہر محمود سے) گجرات میں گھریلو جھگڑے کے بعد شوہر نے بیوی اور 3بچوں کو قتل کردیا ۔ بعد میں ملزم نے خود کو آگ لگا کر خود کشی کرلی۔پولیس کے مطابق واقعہ نواحی گاؤں چک جانی میں پیش آیا۔ جہاں فیاض نامی شخص نے جھگڑے کے بعد بیوی ، دو بیٹیوں اور بیٹے کو ڈنڈے اور چھری کے وار کرکے قتل کردیا۔بیوی بچوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے خود کو بھی آگ لگا کر خودکشی کرلی ، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کرد یا گیا۔قتل کیے گئے بچوں کی عمریں 5 سے 16 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کاکہناہے واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …