کراچی(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ عمر خالد سے) کراچی سے متصل بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب میں واقع حب ڈیم میں پانی کا لیول 298 فٹ تک پہنچ گیا ہے۔واپڈا حکام کے مطابق حالیہ بارش کے دوران حب ڈیم میں پانی کے لیول میں 22 فٹ کا اضافہ ہوا ہے۔واپڈا ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بارش سے قبل حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف ایک فٹ رہ گیا تھا، تاہم حالیہ بارش کے بعد بلوچستان کے پہاڑوں سے آنے والے برساتی پانی سے ڈیم میں پانی کی سطح 22 فٹ ہوچکی ہے۔واپڈا حکام کے مطابق آج سے کراچی کو حب کینال کے ذریعے معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔واپڈا حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسی طرح حب، ساکران اور گڈانی کو بھی لسبیلہ کینال کے ذریعے پانی کی فراہمی کی جائے گی۔واضح رہے کہ کراچی شہر کو پانی فراہم کرنے کا دوسرا بڑا ذریعہ حب ڈیم ہے، جہاں پانی کی سطح انتہائی کم ہو جانے کی وجہ سے پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے اور شہر یوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news media92tv MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November pakistan tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے
بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …