گوادر اقتصادی زونز کو عملی شکل دے کر پاکستان میں صنعتی انقلاب کی راہ ہموار ہوگی، سی پیک سیکرٹریٹ

گوادر پورٹ میں 5جدید نئی کرینیں نصب ،20 ہزار گیلن صاف پانی روزانہ فراہم کیا جارہا ہے، حکام
اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن)چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت گوادر پورٹ میں اب تک 250ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، 5 جدید نئی کرینیں نصب کی گئی ہیں، 2 لاکھ 20 ہزار گیلن صاف پانی روزانہ فراہم کیا جارہا ہے،گوادر میں سیویج ڈسپوزل سسٹم اور کارگو ہینڈلنگ کے لئے آلات بھی نصب کئے گئے ہیں۔سی پےک سےکرٹرےٹ کے حکام کے مطابق پاکستان اور چین کے مابین گوادر پورٹ بین الاقوامی اور جدید بندرگاہ بنانے میں مدد ملے گی وہاں اقتصادی زونز کو عملی شکل دے کر پاکستان میں صنعتی انقلاب کیلئے راہ ہموار ہوگی۔دستاویزات کے مطابق گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبے18.9کلومیٹر چار لین شاہراہ کی تعمیر کی جارہی ہے ،یہ شاہراہ گوادر بندرگاہ کو مکران کوسٹل ہائی وے، فری زون اور مستقبل کے کنٹینرز ٹرمینل سے ملائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …