وزیر اعظم عمران خان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

اسلام آباد(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ عمر خالد سے) وزیر اعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم عمران خان سے یہ ملاقات قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل کی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران ملکی امن و امان اور خطے کی سلامتی کی صورتِ حال پر گفتگو کی گئی۔وزیر اعظم کی زیر صدرات آج ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں بھارت کے پلواما ڈرامے اور اس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی غور ہوگا جبکہ ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …