نیب نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا

گرفتاری اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹل سے کی گئی ، آمدن سے زائد اثاثے بنانے، سرکاری فنڈز میں خرد برد کا الزام ہے
نیب کو کراچی سے ان کی گرفتاری میں کافی مسائل تھے اس لئے اسلام آباد سے اس لیے گرفتار کیا گیا کیونکہ وہ اپنے خلاف کیسز اہم دستاویزات پر اثر انداز میں ہوسکتے تھے
اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن) قومی احتساب بیورو نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا اور ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ آغا سراج درانی پر سرکاری فنڈز میں مبینہ خورد برد کا الزام بھی ہے۔آغا سراج درانی کی اسلام آباد سے گرفتاری کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب کو کراچی سے ان کی گرفتاری میں کافی مسائل تھے۔ نیب ذرائع کا کہنا تھا کہا آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے اس لیے گرفتار کیا گیا کیونکہ وہ اپنے خلاف کیسز اور اہم دستاویزات پر اثر انداز میں ہوسکتے تھے۔نیب کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی کو نیب راولپنڈی میں رکھا گیا ہے اور انہیں راہداری ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا، جس کے بعد ان کی کراچی منتقلی یقینی بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …