وزیراعلیٰ سندھ سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹرکی ملاقات

سندھ میں جاری منصوبوں سمیت ورلڈ بینک کے تعاون سے کراچی میں بی آر ٹی اورنج لائن، ڈرینج پروجیکٹ، شہر کے پرانے علاقوں کی بحالی اور دیگر منصوبوں پر تبا دلہ خیال
کراچی(آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹرپیچاموتھو لانگوان کی ملاقات، ملاقات میں ورلڈ بینک کے سندھ میں جاری منصوبوں سمیت ورلڈ بینک کے تعاون سے کراچی میں بی آر ٹی اورنج لائن، ڈرینج پروجیکٹ، شہر کے پرانے علاقوں کی بحالی اور دیگر منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس موقع پرکہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اربن ٹرانسپورٹ کا مسئلہ جدید طرز کی بنیاد پر حل کریں کراچی کیلئے ملیر ایکسپریس وے پر کام کر رہے ہیں اور اس پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔#

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …