وزیر اعظم نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا

اجلاس میں ملک کی سکیورٹی صورت حال سمیت پاک بھارت تناؤ کا جائزہ لیا جائے گا
اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ جس میں دو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آج قومی سلامتی کا اہم اجلاس وزیر اعظم ہاؤس طلب کر لیا ہے ۔ جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ، چاروں مسلح افواج کے سربراہان ، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت دیگر کابینہ ارکان شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں ملک کی سکیورٹی کی صورت حال سمیت پاک بھارت تناؤ کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سفارتی رابطوں سے کمیٹی کو آگاہ کریں گے ۔( جاوید۔اشفا ق)

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …