بجلی کی قیمت میں 1 روپے 93 پیسے فی یونٹ اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا

پاور کمپنیوں نے فیول ایڈجسمنٹ کے لئے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی
اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن)بجلی کی قیمت میں 1 روپے 93 پیسے فی یونٹ اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ پاور کمپنیوں نے فیول ایڈجسمنٹ کے لئے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔عوام کے لئے بری خبر، بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، پاور کمپنیوں نے نیپرا میں درخواست دائر کرا دی۔ پاور کمپنوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ جنوری میں فیول کی لاگت 7 روپے 69 پیسے رہی جبکہ وصول 5 روپے 75 پیسے کیے گئے، اس لئے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 93 پیسے بڑھائی جائے۔ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق پاور کمپنیوں کی درخواست کی شنوائی 20 فروری کو رکھی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق شمالی علاقہ جات میں برف باری سے دریاوں میں پانی کے بہاوں میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث پانی سے بجلی کی پیداوار بھی گھٹ گئی، ضرورت کو پورا کرنے کی خاطر پاور کمپنوں نے فرنس آئل اور دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …