راولپنڈی ‘ نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق

لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل
راولپنڈی(میڈیا92نیوز آن لائن) راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق راولپنڈی میں کلرسیداں کے علاقے شاہ باغ میں سی این جی سٹیشن کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے 2 افراد کو قتل کردیا۔ مقتولین سی این جی سٹیشن پر ملازمت کرتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت محمد صدیق اورمحمد وقار کے نام سے کرلی گئی جبکہ لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …