پاکستان اور بھارت کے درمیان سفا رتی کشیدگی شدت اختیا ر کر گئی

دونوں ممالک نے اپنے اپنے سفیر واپس بلا لیئے
پاکستانی ہائی کمشنر کو مشاورت کے لیے اسلام آباد طلب کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن)پاکستان نے بھارت سے اپنا ہائی کمشنر واپس بلا لیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارت سے اپنا ہائی کمشنر واپس بلا لیا ہے اور انہیں مشاورت کے لیے طلب کیا گیا ہے۔دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق پاکستانی کمشنر سہیل محمود کو اسلام آباد میں مشاورت کرنے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔جس کے بعد بھارت میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر نئی دہلی سے پاکستان روانہ ہو گئے ہیں۔ واضح رہے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں قابض بھارتی فوجی قافلے پر حملے کے بعد بھارت نے بغیر تفتیش ہی پاکستان پر الزام عائد کردیا جس کے بعد مودی سرکار نے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر کومشاورت کیلئے واپس بلا لیا ہے، بھارتی ہائی کمشنر بھارت واپس چلے گئے۔جب کہ بغیر تفتیش کے پاکستان پر الزام عائد کرنے پر پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کو طلب کرکے جواب دہی بھی کی ہے۔ تاہم پاکستان باقاعدہ اپنا مﺅقف بھی جاری کرے گا۔ بھارتی حکومت نے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر کو بھی واپس بلا لیا ۔ اجے بساریہ کو پلواما حملے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کیلئے بلایا گیا تھا۔ واضح ہے مقبوضہ کشمیرمیں ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں سرینگر جموں ہائی وے پر ایک بم دھماکے میں کم سے کم44 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اوردرجنوں زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔جمعرات کو کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دھماکہ خیز مواد سے لدی ایک کار کو بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کی بس سے ٹکرا دیا گیا جس کے نتیجے میں زبردست دھماکہ ہوا۔ دھماکہ میں44 سی آر پی ایف اہلکار ہلاک اورمتعدد شدید زخمی ہوگئے جنہیں بادامی باغسرینگر میںبھارتی فوج کی 92 بیس ہسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …