سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، بلاول بھٹو

کراچی(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ عمر خالد سے ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان کو تمام ملکوں سے بہتر سفارتی تعلقات قائم کرنے ہوں گے۔جرمنی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی نہ توحمایت کرتا ہے نہ ہی دہشت گردی چاہتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کو اُن کا حق دیتا تو ایسے واقعات پیش نہ آتے، پاکستان کے مستقبل کے لیے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنا ہو گا۔چیئرنی پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام اور پیپلز پارٹی کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو دنیا مانتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وائٹ پیپر کی تیاری پر کام جاری ہے، جلدانتخابات میں دھاندلی ثابت کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیراعظم کو اپوزیشن کے موڈ سے نکل کر حکومتی ذمے داری اٹھانی چاہیے، مفاہمت کی سیاست اور اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …